جرائم و حادثات
ویڈیو کال کرنا پڑا مہنگا۔لڑکی نے لڑکے کو بلیک میل کرکے لوٹ لیا

File photo
حیدرآباد:شہر کے مہدی پٹنم علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سے سائبر مجرموں نے 1.80 لاکھ روپے ٹھگ لیے۔سائبر مجرموں نے "شیوانی” کے نام سے ایک ڈیٹنگ ایپ پر اس نوجوان سے دوستی کی۔
پھر واٹس ایپ نمبر حاصل کرکے متاثرہ شخص کے ساتھ چیاٹنگ شروع کی۔ رات کے ایک بجے "شیوانی” نے نوجوان سے ویڈیو کال کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ویڈیو کال پر نوجوان نے شیوانی کو اپنی شکل دکھائی اس کے بعد اس نے نوجوان کے چہرے کو ایڈیٹ کرکے ایک فحش ویڈیو تیار کی اور واٹس
ایپ پر بھیجی۔پھر اس ویڈیو کو اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھیجنے کی دھمکی دے کر اس سے 1.80 لاکھ روپے وصول کئے۔ مزید رقم کے مطالبہ پر نوجوان سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوا۔