حیدرآباد میں ساتویں جماعت کی لڑکی سے زیادتی، پھل فروش گرفتار

حیدرآباد کے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن حدود میں ساتویں جماعت کی ایک لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے اترپردیش کے رہنے والے ریحان نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ریحان متاثرہ لڑکی کے گھر کے سامنے پھل فروخت کرتا تھا اور اسی دوران اس کی لڑکی سے جان پہچان ہوگئی۔ الزام ہے کہ گزشتہ مئی میں ریحان نے لڑکی کو چاکلیٹ دینے کے بہانہ اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ خوف کے باعث لڑکی نے کئی ماہ تک یہ بات کسی کو نہیں بتائی۔
حال ہی میں ریحان نے دوبارہ لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا، جس پر متاثرہ نے اپنے والدین کو واقعہ کی اطلاع دی۔ والدین نے فوری طور پر کے پی ایچ بی پولیس سے شکایت کی۔
پولیس نے ریحان کے خلاف پوکسو ایکٹ سمیت دیگر سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔



