3 لاکھ روپے میں لڑکی کو فروخت کردیا گیا۔ مہاراشٹرا میں غیر انسانی واقعہ

File photo
ممبئی ۔ ریاست مہاراشٹرا کے پالگھر ضلع میں 20 سالہ قبائلی نوجوان لڑکی کو تین لاکھ روپے میں فروخت کیے جانے کے الزامات کے تحت پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناسک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر دلالوں کو یہ رقم ادا کی۔ کٹکری قبیلے سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی سے مذکورہ شخص نے مئی 2024 میں زبردستی شادی کی تھی۔
شادی کے بعد شوہر اور اس کے گھر والوں نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا اور کئی مرتبہ ذات پات کی بنیاد پر گالیاں دینے کا الزام متاثرہ خاتون نے لگایا ہے۔ اس نے بتایا کہ حاملہ ہونے کے باوجود شوہر نے اس پر حملے کیے اور مناسب کھانا بھی نہیں دیا۔
بچے کی پیدائش کے بعد وہ گزشتہ سال جون میں اپنے میکے چلی گئی تھی۔اس ماہ کی 6 تاریخ کو ملزمین نے بچے کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے پر واڈا پولیس اسٹیشن میں شوہر اس کی
ماں اور دو دلالوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



