جرائم و حادثات

قرض داروں کی مسلسل دھمکیاں – شادی سے دو دن قبل ہونے والے دلہے کی خودکشی – حیدرآباد میں افسوناک واقعہ

شادی سے دو دن قبل نوجوان نے قرض کے دباؤ میں خودکشی کر لی، دونوں خاندانوں میں غم کی لہر

 

حیدرآباد – 21 نومبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے صاحب نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شادی کی خوشیوں کے درمیان شدید غم چھا گیا۔ بی این ریڈی نگر ڈویژن کے صاحب نگر کے رہائشی 32 سالہ سریکانت  جو الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا ، نے قرض کے دباؤ کے باعث زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔جس کی شادی 23 نومبر کو ہونے والی تھی اور تمام تیاریاں ہو چکی تھیں

 

واقعہ کے مطابق سریکانت نے حال ہی میں حیات نگر کے چار فینانسرس سے 2 لاکھ روپے قرض لئے تھے۔ شادی  قریب ہونے کے سبب قرض دار نے انہیں فوری ادائیگی کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا گیا کہ "اگر پیسے فوری نہیں دیے تو شادی کیسے ہوگی، تمہارا گھر مقفل کردیں گے، تمہیں سڑک پر لے جائیں گے”۔

 

شدید ذہنی دباؤ میں آ کر سریکانت نے ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں کہا کہ میرے والدین، مجھے معاف کریں، رونے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، میری موت کا سبب بننے والوں کو کبھی نہ چھوڑیں۔

 

پھر وہ چہارشنبہ کی رات ہری ہار پورم کالونی کے تالاب میں گیا اور شراب میں زہر ملا کر پی لیا، جس سے وہ موقع پر ہی فوت ہو گیا۔ صبح چہل قدمی کے لئے آنے والے مقامی لوگوں نے  پولیس کو اطلاع دی

 

ونستھلی پورم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا اور بعد ازاں خاندان کو حوالے کیا۔ متوفی کے والد کی شکایت پر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،

متعلقہ خبریں

Back to top button