جرائم و حادثات

بحرین سے حیدرآباد آنے والے گلف ائیر لاینس کو ملی بم نصب کرنے کی دھمکی

بحرین سے حیدرآباد آنے والی گلف ایئر کی فلائٹ GF-274 کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سفر کرنے والے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھمکی کا ای میل اس وقت آیا جب طیارہ فضاء میں تھا، جس پر پائلٹ نے ہوشیاری سے ایئر ٹریفک کنٹرول کے تعاون سے طیارہ ایمرجنسی کے طور پر رن وے پر لینڈ کرایا۔

 

بعد ازاں طیارے کو رن وے سے دور آئسولیشن بے میں منتقل کر کے مکمل تفتیش کی گئی۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز اور بم اسکواڈ نے طیارہ اور مسافروں کے سامان کو تفصیل سے جانچا، لیکن کسی بھی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہ پایا گیا۔ تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ دھمکی کا ای میل  میل فرضی تھا اور کوئی حقیقی خطرہ موجود نہیں تھا۔

 

اس واقعہ کے باعث دیگر پروازوں میں معمولی تاخیر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ایئر لائن انتظامیہ نے افسوس کا اظہار کیا۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے دھمکی دینے والے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button