جرائم و حادثات

وقارآباد میں ہیڈ کانسٹبل کی خودکشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ایک ہیڈ کانسٹبل نے خودکش کرلی۔ ضلع کے پولیس ٹریننگ کالج مرکز میں ہیڈ کانسٹبل کے طورپرخدمات انجام دینے والے 46 سالہ سوامی نے مرکز کے قریب کھلے مقام پر پھانسی لے لی۔ متوفی کا تعلق دھارور منڈل کے ابانورسے بتایا گیا ہے اوروہ سال 1998 سے کانسٹبل کے طورپرخدمات انجام دے رہا تھا۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button