جرائم و حادثات

گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیو حاصل کرنے کا واقعہ _ کیمپس میں رات بھر احتجاج ؛ ایک طالب علم گرفتار

حیدرآباد _ 30 اگست ( اردولیکس ڈیسک) آندھراپردیش کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ نے کالج کے کیمپس میں رات بھر احتجاج کیا۔ جس پر پولیس نے ایک سینر طالب علم وجئے کو حراست میں لے لیا ہے یہ واقعہ کرشنا ضلع کے گڈلاوالیرو کے ایک انجینئرنگ کالج میں جمعرات کی نصف شب پیش آیا

 

۔جمعرات کی آدھی رات کے بعد طلباء نے کالج میں احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا الزام ہے کہ لڑکیوں کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے جس کے 300 سے زیادہ ویڈیو تیار کئے گئے ۔ احتجاج صبح 3.30 بجے تک جاری رہا۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے بی ٹیک کے طالب علم وجئے پر یہ کہتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ ویڈیوز حاصل کرتے ہوئے اسے فروخت کررہا ہے

 

۔ معاملے کا علم ہونے کے بعد پولیس کالج ہاسٹل پہنچ گئی۔پولیس نے اس واقعہ کا ذمہ دار سمجھا جانے والے وجئے کو گرفتار کرلیا۔ اور اس کا لیپ ٹاپ اور سیل فون ضبط کر لیا گیا۔ احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ ہاسٹل کی ایک لڑکی کی مدد سے وجئے نے یہ کیمرے لگائے ۔ طلبہ نے شکایت کی کہ واقعہ ایک ہفتہ قبل سامنے آنے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button