جرائم و حادثات
شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: شہر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا شوہر نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی پر پٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جو تاخیر سے منظرِ عام پر آیا۔
پولیس کے مطابق وینکٹیش اور تروینی شوہر بیوی بتائے گئے ہیں دونوں نے محبت کی شادی کی تھی اور تلک نگر میں مقیم تھے، ان کے دو بچے بھی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے۔ اسی دوران وینکٹیش نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وینکٹیش نے تروینی کے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے فوراً تروینی کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے فرار شوہر وینکٹیش کی تلاش شروع کی اور جمعہ کے روز اسے گرفتار کر لیا۔



