جرائم و حادثات

کورٹ کے احاطہ میں شوہر نے بیوی کو دیا تین طلاق – بیوی نے چپل سے کیا حملہ

رامپور کورٹ میں شوہر نے بیوی کو دیا تین طلاق، بیوی نے چپل سے کیا حملہ

 

اترپردیش کے رامپور کورٹ کے احاطے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ شوہر اور بیوی کے درمیان جاری جھگڑے عدالت تک پہنچ گئے اور آسیہ نامی خاتون نے شوہر کے خلاف جہیز ہراسانی کا مقدمہ درج کروایا ۔ اس کے لئے گزارے کی رقم کے لئے بھی فیملی کورٹ سے رجوع ہوئی ۔

 

رامپور ضلع کے بامن پورہ گاؤں کی آسیہ نامی   خاتون  جمعہ کی دوپہر عدالت میں فیملی کورٹ کی پیشی پر آئی تھی۔ جیسے ہی وہ تاریخ لے کر باہر نکلی تو اس کا سامنا شوہر سے ہو گیا۔ اسی دوران شوہر نے گالی گلوچ کرتے ہوئے اچانک تین طلاق دے دیا اور مخالفت کرنے پر مارپیٹ بھی کی۔

 

دونوں کا نکاح تقریباً سات سال پہلے ہوا تھا لیکن پچھلے ایک سال سے الگ رہ رہے تھے۔ شوہر نے بیوی کو مالی مدد دینا بند کر دی تھی جس کی وجہ سے معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔

 

سماعت کے بعد جیسے ہی دونوں کورٹ سے باہر نکلے، عدالت کے احاطہ میں ہی شوہر نے اچانک بیوی کو تین طلاق دے دیا۔ یہ سن کر غصے میں آئی بیوی نے فوراً اپنے چپل سے شوہر کی پٹائی کر دی۔ وہاں موجود لوگوں اور پڑوسیوں نے بیچ بچاؤ کیا۔ خوش قسمتی سے کسی کو سنگین چوٹ نہیں آئی، مگر یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت انگیز  رہا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button