جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بس کی ٹکر سے نوجوان لڑکی ہلاک

حیدر آباد۔ شہر میں رونما دلخراش سڑک حادثہ میں ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہو گئی۔ یہ حادثہ مادھاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں کتہ گوڑہ چورا ہے کے پاس اس وقت پیش آیا جب لڑکی سڑک عبور کر رہی تھی

 

سڑک سے گزرنے والی لڑکی کو پیچھے سے آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکی۔ مقام حادثہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ منظر قید ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں لڑکی کی موت ہو گئی۔

 

متعلقہ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔فوری طور پر لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button