ایجوکیشن

حافظ محمد عبدالمنیب کی دسویں جماعت میں شاندار کامیابی

حیدرآباد۔حافظ محمد عبدالمنیب ولد ڈاکٹر حافظ محمد عبدالمنیر نے ایس ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے جن کا رول نمبر 2622118217 ہے۔

 

حافظ محمد عبدالمنیب نے نارائنہ ہائی سکول شاہ علی بنڈہ چار مینار برانچ سے تعلیم حاصل کی ہے حافظ صاحب نے 600 میں سے 468 نشانات حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سن 2023 میں حافظ محمد عبدالمنیب نے اپنے والد گرامی جناب ڈاکٹر حافظ محمد عبدالمنیر کی زیر نگرانی حفظ کی تکمیل کی اور جنوبی ہند کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ سے حفظ کی سند اور خلعت حاصل کی

 

جس کی تفصیلات اردو لیکس کے قارئین نے 2023 میں ملاحظہ کی تھی حافظ محمد عبدالمنیب کی نمایاں کامیابی پر اسکول پرنسپل اساتذہ اور اسٹاف کے علاوہ والدین افراد خاندان دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار

 

کیا اور آئندہ بھی حافظ صاحب کو ہر امتحان میں کامیابی وکامرانی کے لیے دعائیں کی۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button