جرائم و حادثات

شوہر بے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے کھیتلاپور علاقے میں خاندانی تنازعات کے دوران ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق رحیم اور سمیرا میاں بیوی کھیتلاپور میں مقیم بتائے گئے ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والے رحیم نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنی اہلیہ سمیرا کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کر لی۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مختلف زاریوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button