جرائم و حادثات

معصوم بچوں کی آنکھوں کے سامنے شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد۔ شہر کے عطارپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں شوہر نے بچوں کی آنکھوں کے سامنے اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق 31 سالہ کوملی اور اس کے شوہر اویناش کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے۔اس جوڑے کو دو بچے ہیں جن کی آٹھ اور نو سال ہے۔ یہ خاندان چھ ماہ قبل روزگار کی تلاش میں شہر منتقل ہو گیا

 

اور تیجاسونی نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے وہیں رہ رہا تھا۔ کوملی گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کیا کرتی تھی جبکہ اویناش پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے۔ گھریلو کام کاج کی وجہ سے گھر واپسی میں تاخیر پر اویناش اپنی بیوی کے کردار پر شک کر رہا تھا

 

اور اسی مسئلہ پر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے۔ جمعرات کی رات شوہر حالت نشہ میں گھر پہنچا اور ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم شوہر نے اپنے بچوں کی آنکھوں کے سامنے بیوی پر خنجر سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button