جرائم و حادثات

حیدرآباد۔بیوی کو زندہ جلا دینے والے ظالم شوہرکوعمرقید کی سزا

حیدرآباد: بیوی کو زندہ جلادینے والے شوہرکو حیدرآباد کی ایک عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی اور7 ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا۔ 25 سالہ انیتا ساکن سائی نگرکالونی کشائی گوڑہ کی شادی 9 سال قبل رمیش سے ہوئی تھی۔ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا اوراس نے اپنی شادی کی بات کو چھپا کرانیتا سے دوسری شادی کی تھی۔ دوسری شادی کے بعد بھی اس کے اپنی پہلی بیوی سے تعلقات قائم تھے۔

رمیش شراب نوشی کا عادی بتایا گیا ہے وہ اپنی بیوی کوہراساں کیا کرتا تھا۔ 4 جولائی 2016 کو انیتا کی بہن اس کے مکان آئی ہوئی تھی، جس پررمیش یہ کہتے ہوئے برہم ہوگیا کہ وہ اسکی اجازت بغیراس کے گھرکیسے آئی۔ اس مسئلہ پرشوہربیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، رمیش نے گالی گلوچ کرتے ہوئے اپنی بیوی انیتا پرکیروسین چھڑک کرآگ لگادی تھی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔

کشائی گوڑہ پولیس نے اس معاملہ میں شوہرکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا تھا۔ یہ مقدمہ مقامی عدالت میں زیردوران تھا کل فاضل مجسٹریٹ نے رمیش کو عمرقید کی سزائی سنائی اورجرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button