حیدرآباد کے شمشیر گنج ایس بی آئی سے 175 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک منتقل _ دو آٹو ڈرائیورس گرفتار ؛ سائبر پولیس کی بڑی کارروائی

حیدرآباد _ 26 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد پولیس نے پرانے شہر میں 175 کروڑ روپے کے بھاری سائبر اسکام کو بے نقاب کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث دو آٹو ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جنہوں نے سائبر مجرمین کو رقم کی منتقلی میں تعاون کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرانے شہر کے شمشیر گنج ایس بی آئی بینک سے صرف دو ماہ کے اندر 6 اکاؤنٹ کے ذریعہ 175 کروڑ روپے دیگر ملکوں کو منتقل کر دیئے گئے
۔ سائبر مجرمین نے شمشیر منج کے ایس بی آئی کونشانہ بنایا۔ نقلی بینک اکاونٹ کے ذریعہ 175 کروڑ روپے کی رقم کا غیر قانونی طور پر رقم کا پر لین دین ہوا۔ سائبر سکیورٹی بیورو نے اس کی نشاندہی کی۔ بتایا گیا ہے کہ 6 نقلی اکاونٹس کا استعمال کرتے ہوئے اس غیر قانونی لین دین کوانجام دیا گیا۔
ملزمین کی شناخت محمد شعیب توقیر (34) ساکن وجئے نگر کالونی اور محمود بن احمد (45) ساکن مغل پورہ کی حیثیت سے ہوئی ہے سائبر سیکیورٹی بیورو ہیڈکوارٹر کی ایک خصوصی ٹیم نے کئی دنوں تک جاری رہنے والی گہری تفتیش کے بعد گرفتار کیا۔
حیدر آباد سے دوبئی، انڈونیشیاء کمبوڈیا کونڈس منتقل کئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کرپٹو کرنسی کے ذریعہ اس فنڈ کو دیگر مقامات کو منتقل کئے ہیں۔ تلنگانہ سائبر کرائم بیورو نے بتایا ہے کہ پرانا شہر میں غریب اور بے روزگار افراد کو بینک کھاتے کھولنے کالا بیچ دیتے ہوئے نیا اسکام چلایا جا رہا ہے جسے آر بی آئی نے رینٹ آن اکاؤنٹ کا نام دیا ہے۔ غریب افراد اس کھاتے سے لین دین نہیں کرتے ہیں بلکہ سائبر کرائم کے دھوکہ باز ان کا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے رقم کا لین دین کرتے ہیں