جرائم و حادثات

حیدرآباد گینگ ریپ۔ 9 ویں 10 ویں جماعت کے 5 طلباء پکڑے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد کے حیات نگر علاقہ میں سیل فونس پرفحش فلمیں دیکھ کرایک لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے پانچ بچوں کو پولیس نے پکڑ لیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جہاں لڑکی کی عمر 17 سال ہے وہیں بچے بھی نویں اوردسویں جماعت کے طلباء بتائے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکے اپنے اسکول کے اوقات مکمل ہونے کے بعد موبائل فونس میں فحش ویڈیوز دیکھا کرتے تھے، انھوں نے اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ایک لڑکی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جو ان کی ہم جماعت بتائی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی ان لڑکوں سے بات چیت کیا کرتی تھی انھوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اورماہ اگست 2022 میں پہلی بار متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں دھمکی دے کرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک نے اس شرمناک حرکت کی سیل فون میں ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ 10 دن کے بعد ان ہی میں سے ایک لڑکے نے دوبارہ لڑکی کی عصمت ریزی کرکے اس کی سیل فون میں ریکارڈنگ کی اور واٹس ایپ کے ذریعے دوستوں کو یہ ویڈیوشیئر کیا۔

اس بات کا انکشاف ہونے پر لڑکی نے اپنے والدین سے شکایت کی وہ حیات نگرپولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے ہاسپٹل بھجوایا اورلڑکوں کو پکڑ کر جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button