جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ لاج میں لے جاکرانجکشن دے کرنابالغ کا گینگ ریپ، دو نوجوان گرفتار

حیدرآباد: پرانا شہرکے علاقہ سے نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اس کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کے معاملہ میں دبیرپورہ پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمین کی شناخت 26 سید نعمت 20 سالہ رعویش مہدی کے طورپرکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی جس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے اس کی والدہ نے بتایا کہ 12 تاریخ کو ان کی بیٹی دوائیں لانے کیلئے گھرسے روانہ ہوئی تھی اس کے بعد وہ پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی۔ دو دن بعد لڑکی کا پتہ چلا اورلڑکی نے بتایا کہ دونوجوانوں نے اسے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا شکار بنایا ہے۔ نوجوان، لڑکی کو نامپلی میں واقع ایک لاج میں لے گئے جہاں لڑکی کے ہاتھ پرنشہ آورانجکش دے کراسے بے ہوش کردیا گیا اوردو دن تک نوجوانوں نے اس کے ساتھ دو دن تک جنسی زیادتی کی۔

بعد ازاں لڑکی کو لاکرچادرگھاٹ علاقہ میں نوجوانوں نے چھوڑ دیا اورفرارہوگئے۔ لڑکی نے گھرپہنچ کراپنے گھروالوں کو یہ بات بتائی جس پروہ دبیرپورہ پولیس سے رجوع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button