جرائم و حادثات

چلتی ٹرین سے موبائل فون چرانے کی کوشش _ مسافر چور کے ہاتھ پکڑ کر اسے 15 کلومیٹر تک لے گئے _ ویڈیو دیکھیں

حیدآباد_ 16 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) چلتی ٹرین میں موبائل فون چور کو مسافروں نے پکڑ لیا۔ اس طرح اسٹیشن سے روآنہ ہونے والی ٹرین میں چور نے کھڑکی سے موبائل فون چرانے کی کوشش کی۔ مسافروں نے فوراً اس کے ہاتھ پکڑ لئے ۔ چنانچہ چور خطرناک طریقے سے ٹرین کی کھڑکی کے باہر تقریباً 15 کلومیٹر تک لٹکا رہا۔ یہ واقعہ بہار کے کھگڑیا میں پیش آیا. بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 14 ستمبر کو بیگوسرائے سے کھگڑیا جانے والی ٹرین میں پیش آیا۔ یہ ٹرین صاحب پور کمال اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی

 

مسافروں نے چور کے ہاتھ مضبوطی سے پکڑے تو چور نے معافی مانگی اور  اس نے اسے چھوڑنے کی منت کی۔ تاہم مسافروں نے چور کا ہاتھ نہ چھوڑا۔ مضبوطی سے اندر کھینچ کر اس کے ہاتھ پکڑ لئے ۔ 15 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد کھگڑیا اسٹیشن کے قریب پہنچتے ہی مسافروں نے چور کے ہاتھ چھوڑ دئے ۔ چور وہاں سے بھاگ گیا۔ ٹرین کے بوگی  میں موجود بعض مسافروں نے یہ ویڈیو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی اور یہ وائرل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button