جرائم و حادثات

چَیٹنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکی گھر سے لاپتہ — حیدرآباد میں پیش آیا واقعہ

چیٹنگ سے روکی گئی تو 19 سالہ لڑکی گھر سے غائب — انسٹا پر بات کرتے پکڑی گئی ناگیشوری لاپتہ!

 

حیدرآباد کے ناگول پولیس اسٹیشن حدود میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ جے پور کالونی کی رہنے والی 19 سالہ ناگیشوری جو دو سال سے گھر پر ہی رہتی تھی

 

، 26 اکتوبر کو انسٹاگرام پر چیٹنگ کر رہی تھی۔ والدہ نے ٹوکا تو وہ ناراض ہوکر شام ساڑھے چار بجے گھر سے نکل گئی اور پھر واپس نہیں لوٹی! گھر والوں نے ہر جگہ تلاش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔

 

شبہ ہے کہ جس شخص سے وہ انسٹا پر بات کر رہی تھی، اسی کا اس گمشدگی میں ہاتھ ہو سکتا ہے۔ والدہ شاردھا (36) کی شکایت پر سی آئی مقبول جانی نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button