جرائم و حادثات

حیدرآباد،کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ مجرم کو 20 سال قید کی سزا

حیدرآباد: کم عمرلڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو شہرکی ایک عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کےمطابق 7 ڈسمبرسال 2015 ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ خرابی صحت کی وجہہ سے ڈاکٹرکے پاس گیا ہوا تھا۔ اس کی دونوں کم عمرلڑکیاں گھرکے سامنے کھیل رہی تھیں کہ اس جوڑے کی بڑی لڑکی جس کی عمراس وقت پانچ سال تھی 46 سالہ سرینواس نے بہلا پھسلا کرلے جاکراس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ مانچال پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا۔ یہ مقدمہ عدالت میں زیردوران تھا، آج فاضل مجسٹریٹ نے سرینواس کو 20 سال قید کی سزا سنائی اور25 ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button