جرائم و حادثات

حیدرآباد: گیسٹ ہاوز میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد: ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کمّاگوڈہ کے ہرشِتا گیسٹ ہاؤس میں چل رہے قحبہ گیری کے اڈہ پر جمعرات کو پولیس نے

 

چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو خواتین کو ریسکیو ہوم منتقل کر دیا گیا۔ گیسٹ ہاؤس کا ذمہ دار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ متاثرہ دونوں نوجوان خواتین کا تعلق دہلی اور ایک دیگر ریاست سے بتایا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق کمّاگوڈہ کے ہرشِتا گیسٹ ہاؤس میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سرچ پرمیشن حاصل کر کے دھاوا کیا گیا۔ تلاشی کے دوران گیسٹ ہاؤس میں دو خواتین کے ساتھ ایک ریسپشنسٹ موجود پایا گیا۔

 

اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سرکل انسپکٹر مہیش گوڑ نے بتایا کہ ریسپشنسٹ کے طور پر کام کرنے والے مچھلی پٹنم کے رہنے والے شیخ خلیل کو حراست میں لے کر ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے

 

جبکہ دونوں خواتین کو ریسکیو ہوم منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس غیر قانونی دھندے کا آرگنائزر آدتیہ چودھری تاحال فرار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button