جرائم و حادثات

حیدرآباد: مکہ مسجد میں نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ

حیدرآباد: حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں ایک نوجوان پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کے چہرے اور بازو پر اس وقت زخم آئے جب چارمینار کے قریب واقع مکہ مسجد میں ایک شخص نے اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔

 

اگرچہ یہ واقعہ 19 جولائی (اتوار) کو پیش آیا تھا لیکن اس کی اطلاع 23 جولائی (جمعرات) کو منظر عام پر آئی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت 55 سالہ سراج کے طور پر کی ہے۔ چارمینار پولیس نے اسے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ محمد ارشاد اپنے بھائی کے ساتھ رہنے اور سلائی کا کام سیکھنے کے لیے حیدرآباد آیا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button