جرائم و حادثات

ٹپ ٹاپ لباس، مہذب انداز ؛ ساتھ میں لیاب ٹیاب… شاطر شخص خریدی کا بہانہ کرتے ہوئے اسکوٹی اور موبائل لے کر فرار – تلنگانہ کے عادل آباد میں چوری کی انوکھی واردات

عادل آباد: تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں ایک شاطر شخص نے بڑی ہوشیاری سے دکاندار کو جھانسہ دے کر اس کی اسکوٹی اور ایک آٹو ڈرائیور کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔

 

ڈی ایس پی جیون ریڈی کے مطابق، عادل آباد ضلع کے ایچوڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک نامعلوم شخص آٹو کرایہ پر لے کر بھکتاپور میں واقع ایک پلائی ووڈ کی دکان پہنچا۔ ٹپ ٹاپ لباس اور لیپ ٹاپ بیگ کے ساتھ آئے اس شخص نے تقریباً 48 ہزار روپے مالیت کے سامان کا آرڈر دیا، جس سے دکاندار کو لگا کہ بڑا سودا ہاتھ آیا ہے۔

 

شاطر نے جی ایس ٹی نمبر کے ساتھ بل بنانے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ اپنے ایک دوست سے جی ایس ٹی نمبر لے آئے گا۔ اس بہانے وہ دکان کے مالک کی اسکوٹی لے کر جی ایس ٹی نمبر لانے کے لیے نکلا، لیکن واپس نہیں آیا۔ جاتے وقت وہ آٹو ڈرائیور کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

 

کافی دیر گزرنے کے باوجود جب وہ واپس نہ آیا تو دکان کے مالک اور آٹو ڈرائیور کو احساس ہوا کہ وہ دھوکے کا شکار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button