بچہ کو گود میں لے کر جانے والی خاتون کے ساتھ نازیبا سلوک۔ حیدرآباد میں نوجوان گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی نارسنگی پولیس نے الکاپور ٹاؤن شپ میں خاتون کے ساتھ سر عام نازیبا سلوک کرنے کے معاملے میں ایک 26 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت پوپال گوڑہ کے رہنے والے وی ناگراجو کے طور پر ہوئی ہے
جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 14 مئی کی علی الصبح پیش آیا جب خاتون اپنے کمسن بچے کو گود میں لئے گھر واپس جا رہی تھی۔ اسی دوران ملزم نے اس کا پیچھا کیا اور غیر مہذب حرکت کرتے ہوئے خاتون کا شرٹ اٹھا دیا۔ خاتون کے شور مچانے پر ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔
خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بعد ازاں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیموں نے تحقیقات کرتے ہوئے کئی سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے
کر ملزم ناگراجو کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔




