جرائم و حادثات
انڈیگو ایر لائنسکی ملازمہ کی عصمت ریزی کی کوشش۔ ایرپورٹ جاتے وقت حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی ایک خاتون ملازمہ کے ساتھ کیب ڈرائیور نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق 23 سالہ ملزم پرشانت کمار نے گاڑی کو راستے سے ہٹا کر ایک سنسان مقام پر لے جا کر خاتون پر جنسی حملہ کیا تاہم متاثرہ کی مزاحمت پر وہ فرار ہوگیا۔
متاثرہ کی شکایت پر شمس آباد ایئرپورٹ آؤٹ پوسٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے جیل بھیج دیاگیا۔



