جرائم و حادثات

غیر مسلم سے محبت کرنے کا انجام — عاشق نے پہلے مسلم لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا، پھر خود کو بھی زخمی کر لیا

اتر پردیش کے ضلع بجنور کی کاشی رام کالونی میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جہاں راہول نامی شادی شدہ نوجوان نے اپنی مسلم محبوبہ کشش پر چاقو سے حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ بعد ازاں خود پر بھی چاقو چلا کر خودکشی کی کوشش کی۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ذرائع کے مطابق راہول کشش سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم کشش کے انکار اور شادی کے دباؤ پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،جس کے بعد طیش میں آکر راہول نے چاقو سے متعدد وار کئے، جس سے کشش کے پیٹ اور گلے پر شدید زخم آئے۔ ملزم نے اس پر پے در پے چاقو کے وار کئے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 

واقعہ کے وقت کشش گھر میں اکیلی تھی کیونکہ اس کی والدہ اس کی بہن کو لینے امبالہ گئی ہوئی تھیں۔ چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچے تو راہول نے خود کو بھی چاقو مار کر زخمی کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے دروازہ توڑ کر دونوں کو ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے کشش کو مردہ قرار دے دیا، ۔ حملے کے بعد راہول نے خود کو بھی زخمی کر لیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے علاج کیلئے میرٹھ منتقل کیا گیا ہے۔

 

گھر والوں کے مطابق ملزم راہول سود پر رقم دینے کے بہانے گھر آتا جاتا تھا، اسی دوران اس کی قربت کشش سے بڑھ گئی۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاندان اس کے خلاف تھا۔ الزام ہے کہ وہ لڑکی پر مسلسل شادی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔

 

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راہول اور کشش کے درمیان کچھ عرصے سے لیو اِن ریلیشن شپ تھا اور واقعہ کے روز کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران ملزم نے حملہ کر دیا۔

 

متوفیہ کی خالہ سمرین کے مطابق راہول پہلے بھی کشش کو اغوا کرنے کی کوشش کر چکا تھا اور اس معاملے میں جیل بھی جا چکا تھا، تاہم اس کے باوجود وہ کشش پر شادی کیلئے دباؤ ڈالتا رہا۔

 

پولیس کے مطابق 2024 میں کشش کی والدہ نے راہول کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کروایا تھا، جس میں وہ جیل بھی جا چکا تھا۔ بعد ازاں ضمانت پر رہائی کے باوجود دونوں کے درمیان تعلقات برقرار رہے۔

 

واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھشیک جھا نے جائے واردات اور اسپتال کا دورہ کیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button