انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کا بے دردی سے قتل – تیزاب ڈال کر جلا دیا گیا

آندھراپردیش کے اننت پور میں انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ کو بے رحمی سے قتل کرتے ہوئے اس پر تیزاب ڈال کر آگ لگا دیا گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اننت پور ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
مقامی افراد نے ایک اسکول کے پیچھے طالبہ کی جلی ہوئی نعش کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو 19 سالہ انٹر کی طالبہ تنمیا کے طور پر شناخت کیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حملہ آوروں نے طالبہ کے پر حملہ کرتے ہوئے اس پر تیزاب ڈال کر آگ لگا دی تھی، جس سے اس کا پورا جسم جھلس کر خاکستر ہوگیا۔متاثرہ طالبہ کے والدین نے ایک ہفتہ قبل ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی
۔ لیکن والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا، جس کی وجہ سے ان کی بیٹی کا قتل ہوگیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کی لاپروائی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسی دوران پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے اور طالبہ کے فون کال کا جائزہ لیتے ہوئے دو نوجوانوں بالو اور نریش کو حراست میں لے لیا اور ایک نوجوان نریش کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں نوجوانوں کے ساتھ طالبہ کی دوستی تھی