جرائم و حادثات

ممبئی ۔چلتی ٹرین سے پھسل کر گر پڑے مسافرین 5 ہلاک

ممبئی: مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لوکل ٹرین سے کئی مسافر گر پڑے۔ اس ٹرین حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دیگر زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ پیر کی صبح

 

ممبرا اور دیوا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے تھانے کسارا کی طرف روانہ ہونے والی لوکل ٹرین میں مسافروں کی کثیر تعداد تھی۔ رش

 

کی وجہ سے کئی مسافر دروازوں پر لٹکے ہوئے نظر آئے۔ جب ٹرین ممبرا اسٹیشن کے قریب پہنچی تو کئی مسافر اپنا توازن کھو بیٹھے اور 10 سے 12 لوگ نیچے گر گئے۔ اسی وقت ساتھ والی پٹری پر ایک

 

ایکسپریس ٹرین گزر رہی تھی۔اس حادثے میں پانچ مسافروں کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر کو چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں

 

شروع کیں۔ حادثے کے باعث اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button