ایجوکیشن

نرمل میں منعقدہ سہ روزہ ریاستی سائنس فیئر کی رنگا رنگ تقریب _ ریاستی وزیر اندراکرن ریڈی و دیگر کا خطاب

نرمل، (شمس نیوز) نرمل ضلع مستقر پر سینٹ تھامس ہائی اسکول میں منعقدہ سہ روزہ ریاستی کے سائنس فیئر اور انسپائر مانک ایوارڈس پروگرام کا رنگا رنگ اختتام عمل میں آیا۔ اس اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر جنگلات، ماحولیات، قانون، انڈومینٹ، سائینس و ٹکنالوجی اے۔اندرا کرن ریڈی نے ریاستی سطح کے سائنس فیئر کے نتائج کا اعلان کیا۔ قومی سطح کے انسپائر مانک ایوارڈس کیلئے تقریبا 260 پراجیکٹوں کے منجملہ 26 پراجیکٹوں کا ججوں نے انتخاب کیا۔ قومی سائنس فیئر کیلئے ججس نے بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کیا گیا۔

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف اندرا کرن ریڈی نے ریاستی سائنس فیئر کے انعقاد کیلئے نرمل شہر کو موقع فراہم کرنے پر وزیراعلی کے۔ چندراشیکھر راؤ اور ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔انھوں نے کہا کہ ریاستی سطح کے سائنس فیئر میں توقع سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی۔ انھوں نے قومی سطح کے سائنس فیئر اور انسپائر مانک ایوارڈس کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نے بھی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی سطح کے مقابلوں کے لئے منتخب شدہ امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

50ویں ریاستی سائنس فیئر میں 33 اضلاع سے 1000 طلباء اور 1000 گائیڈ ٹیچرس نے شرکت کی ۔ طلباء نے تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین پراجیکٹس تیار کئے اور انہیں شاندار طریقے سے پیش کیا اور بہترین مظاہرہ کیا۔ ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی نے سائنس فیئر کے کامیاب انعقاد کے لئے تعاون کرنے والے تمام معاونین ریاستی وزیر اے۔ اندرا کرن ریڈی ، ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی سمیت تمام محکمہء جات اور اساتذہ تنظیموں اور اساتذہ سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button