جھارکھنڈ ہائیکورٹ کی خاتون ایڈوکیٹ کا بیٹے اور بیٹی کے ساتھ اقدام خودکشی۔ بیٹے کی موت

نئی دہلی: خاندان سمیت جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی ایک وکیل کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا واقعہ رانچی کے اشوک نگر علاقے میں پیش آیا۔ اس واقعے میں ان کا بیٹا جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھا وہ فوت ہوگیا
جبکہ وکیل اور ان کی بیٹی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں وکیل کے طور پر خدمات انجام دینے والی اسنیہا اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ
اشوک نگر میں مقیم بتائی گئی ہیں۔ ان کا بیٹا مِہِر حال ہی میں کولکتہ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر ملازمت سے وابستہ ہوا تھا جبکہ بیٹی رانچی کے ایک اسکول میں تعلیم
حاصل کر رہی ہے۔حال ہی میں کولکتہ سے رانچی آنے والے مِہِر نے پیر کے روز اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی جبکہ وکیل اور ان کی بیٹی نے زہر نوشی کے ذریعہ خودکشی کی کوشش کی۔
مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر میں داخل ہو کر جائزہ لیا تو مِہِر پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔ بے ہوشی کی حالت میں پائی جانے والی وکیل اور ان کی بیٹی کو پولیس نے فوری طور پر اسپتال
منتقل کیا فی الحال دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



