جرائم و حادثات
تلنگانہ۔ لڑکی نے بلندی سے دریائے گوداوری میں لگادی چھلانگ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے بھدراچلم کے قریب ایک خاتون نے دریائے گوداوری میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔
آس پاس کے ماہی گیروں نے فوری جوکسی اختیار کرتے ہوئےاسے پانی سے نکال کر کنارے پر لے گئے۔ بعد ازاں پولیس نے اطلاع ملنے پر اسے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ خاتون کی شناخت ملاکالاپلی منڈل کی رہنے والی کے طور پر کی گئی ہے۔
خودکشی کی کوشش کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ لڑکی جب خودکشی کرنے کے لیے دریائے گوداوری کے پاس پہنچی تھی تو وہاں موجود کسی شخص نے اس منظر کی ویڈیو گرافی کر لی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اسے آوازیں دے کر روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اس نے ان کی باتوں کو نظر انداز کر دیا اور کافی بلندی سے پانی میں چھلانگ لگا دی۔



