جرائم و حادثات

قتل واقعہ میں 15 افراد کو عمر قید کی سزا۔ کریم نگر کورٹ کا فیصلہ

کریم نگر: ریاست تلنگانہ کریم نگر ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شیوکمار نے ایک شخص کے قتل کے مقدمے میں 15 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق کریم نگر رورل منڈل کے دامناپلی گاؤں سے

 

تعلق رکھنے والا 18 سالہ تروپتی گاؤں کی مچھیروں کی سوسائٹی کا صدر تھا۔ تالاب کے تنازعے کے دوران مخالف گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ملزمان نے تروپتی پر پتھروں سے حملہ کیا اور پھر ان کا گلا گھونٹ کر اس کو ہلاک کر دیا۔ مقتول کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔

 

کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے 15 مجرموں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ فی کس 1500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ایک ملزم کے کم عمر (نابالغ) ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف مقدمہ جووینائل کورٹ میں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button