"لڑکی کے نام سے واٹس ایپ پر محبت کا جال، نوجوان کو اغوا کر کے رقم لوٹ لی گئی” کریم نگر میں واقعہ

کریم نگر: سوشل میڈیا اور میسیجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ کا استعمال اب دھوکہ دہی اور فراڈ کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔ حالیہ واقعہ میں کریم نگر کے چند نوجوانوں نے منچریال ضلع کے ایک سادہ لوح نوجوان کو "محبت” کے جال میں پھنسا کر نہ صرف اس سے رقم اینٹھ لی بلکہ اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان سے واٹس ایپ پر ایک فرضی خاتون کے نام سے رابطہ قائم کیا گیا۔ بات چیت میں محبت کا دھوکہ دے کر اسے 11 مئی کو کریم نگر آنے کے لیے راضی کر لیا گیا۔ جب وہ منچریال سے کریم نگر پہنچا تو ملزم سندیپ، پرنئے اور ریحان نامی تین افراد نے اسے "لڑکی کے رشتہ دار” ظاہر کرتے ہوئے ریسیو کیا۔
بعد ازاں ان افراد نے اسے شہر کے مضافاتی علاقے ویلیچال گاؤںلے جا کر نہ صرف اس کے ساتھ شدید مارپیٹ کی بلکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ خوف کے مارے نوجوان نے فوری طور پر اپنے پاس
موجود 10 ہزار روپے دیے اور مزید 12 ہزار روپے رشتہ داروں سے منگوا کر فون پے کے ذریعے ملزمینکے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔
کسی طرح ان کے چنگل سے فرار ہونے کے بعد نوجوان نے کتہ پولیس اسٹیشن میں شکایت فرج کروائی ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرنئے اور سندیپ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرے ملزم ریحان کی تلاش جاری ہے۔