جرائم و حادثات

جنسی زیادتی کا الزام۔حیدرآباد میں ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے کلثوم پورہ میں ایک 55 سالہ شخص پر 9 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہجوم نے اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

 

یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جو نیلوفر اسپتال کے قریب چائے فروخت کرتے تھے اور کلثوم پورہ کے ایک ڈبل بیڈ روم ہاؤسنگ کامپلیکس میں مقیم تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا تھا جس کے بعد بچی کے ارکان خاندان اور مقامی افراد نے ملزم کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عبدالعزیز شدید زخمی ہو گئے۔اس دوران مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ عبدالعزیز کو زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا

 

جہاں ان کی موت ہوگئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسپٹل منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔کلثوم پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button