کلمہ ہوم ورک تنازعہ ۔ حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد: پولیس نے جمعہ 17 جولائی کو بتایا کہ سعیدآباد میں واقع سکسیس دی اسکول کے ایک ٹیچراور دیگر افراد کے خلاف ایک ہندو طالب علم کو مبینہ طور پر "اسلامی مذہبی اعمال” بطور ہوم ورک دینے کے الزام میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ طالب علم کی خالہ کی شکایت پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر بھارتیہ نیایا سنہتا کی دفعہ 299 (کسی مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کے ذریعے مذہبی جذبات کو دانستہ اور بدنیتی سے مجروح کرنے سے متعلق) اور جووینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 75 (بچے کے ساتھ ظلم یا ناروا سلوک) کے تحت درج کی گئی ہے۔
ایک پولیس آفیسر نے قومی خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ مذکورہ دفعات کے تحت ٹیچرکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ٹیچرکے اس مبینہ اقدام پر جمعرات 16 جولائی کو شدید تنازع پیدا ہو گیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندی سنجے کمار، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وشوا ہندو پریشد نے
اس معاملے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسکول کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔



