علاج کے نام پر نوجوان لڑکی سے دست درازی۔ حیدرآباد کے پرانے شہر سے پجاری گرفتار
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پوجا کے نام پر لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے ایک مندر کے پجاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔یہ واقعہ حیدرآباد کے بہادر پورہ علاقے میں میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق راجستھان کا رام کشور جوشی (58) ایک مندر میں پجاری کے طور پر کام کر رہا تھا اور وہ جیوتشی بھی بتایا گیا ہے۔ ایک خاتون اپنی بیٹی کو علاج کے لیے رام کشور کے پاس لے آئی۔ رام کشور لڑکی کے گھر والوں کو یہ کہہ کر کمرے میں لے گیا کہ وہ علاج کے لئے پوجا کرے گا۔ اس نے والدین کو باہر بھجوادیا، والدین کمرے کے باہر انتظار کررہے تھے کہ پجاری نے کمرے میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کی۔
پجاری کی اس حرکت پر لڑکی نے چیخ وپکار شروع کردی اور کمرے سے باہر آکر اپنے والدین کو پجاری کی شرمناک حرکت سے واقف کروایا۔ لڑکی کے والدین نے فوراً پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پولیس نے پجاری کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔