جرائم و حادثات

نظام آباد، آرمور اور مدہول میں 9آٹوز اور 3موٹر سیکل سرقہ کی ورادتوں میں ملوث۔4سارقین گرفتار 

نظام آباد، آرمور اور مدہول میں 9آٹوز اور 3موٹر سیکل سرقہ کی ورادتوں میں ملوث۔4سارقین گرفتار 

 پولیس کمشنر نظام آباد سائی چیتنیا کی پریس کانفرنس

 

نظام آباد:16/اکٹوبر(اردو لیکس) نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے بتایاکہ مختلف مقامات نظام آباد، بودھن، آرمور اور مدھول میں 9آٹوز اور 3موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے والی گیانگ کو گرفتار کرتے ہوئے5لاکھ روپئے سے زائد مالیت کے آٹوز اور موٹر سیکلوں کو برآمد کیاگیا

 

۔ اس سلسلہ میں 4سارقوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر 3سارق مفرور ہے۔ نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا آج شام سی سی ایس پولیس اسٹیشن ونائک نگر نظام آباد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سارقین کو میڈیا کے نمائندوں کے روبرو پیش کرتے ہوئے بتایاکہ شیخ فاضل25 سالہ اور محمد نواز23 سالہ ساکنان آٹو نگر نظام آباد کو گرفتار کیا گیا اسی طرح شیخ علی، علیم اور محمد وحید پاشاہ ساکنان آٹو نگر نظام آبادمفرور ہے۔

 

انہوں نے بتایاکہ یہ سرقہ کرنے والی ٹولی آٹو رکشہ اور موٹر سیکلوں کا سرقہ کرتے ہوئے ان کے چیشی نمبر اور انجن نمبر کو مٹاکر کم قیمت پر دیگر افراد کو فروخت کرتے ہوئے اپنا پیشہ بنالیا۔پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے بتایاکہ کم قیمت کے نام پر سیکنڈ ہینڈ آٹوز و موٹر سیکل خریدنے والوں کو چاہئے کہ وہ گاڑیوں کے ڈاکیومنٹس صحیح ہونے کا جائزہ لیں اور چیشیز اور انجن نمبر بھی صحیح ہونے پر ہی گاڑیوں کی خریدی کریں۔ مشکوک ڈاکیومنٹ و نمبرات کے گاڑیوں کی خریدی نہ کریں

 

اور ایسی گاڑیوں کو فروخت کرنے والوں کے تعلق سے پولیس کو خبردار کریں۔ پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے سرقہ کے آٹوز و موٹر سیکلوں کو برآمد کرنے کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی سی ایس اے سی پی کے ناگیندر چاری، انسپکٹر س سائی ناتھ، سریش، ایس آئی گووینداور سی سی ایس عملہ راملو، وینکٹ رام، روی کرشنا، پرامود، نریش کمار یادو کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button