جرائم و حادثات

مصروف ترین سڑک پر کرسی پر بیٹھ کر چائے پیتے ہوئے ویڈیو بنانے والا شخص چند گھنٹوں بعد جیل میں

سوشل میڈیا پر لائیکس، کمنٹس اور ویوز کے نشے میں کچھ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس حد تک آگے جا رہے ہیں کہ خطرناک حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔ انسٹاگرام پر اپنی ریلس کو منفرد انداز میں بنانے کے جنون میں وہ یہ بھی نہیں سوچ رہے کہ وہ اصل میں کر کیا رہے ہیں۔

 

حال ہی میں ایک نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ بیچ سڑک پر خطرناک اسٹنٹ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

 

یہ واقعہ بنگلور کے "مگڑی روڈ” پر 12 اپریل کو پیش آیا جہاں ایک نوجوان سڑک کے بیچ کرسی پر بیٹھ کر چائے پیتے ہوئے انسٹاگرام ریلس بنا رہا تھا۔ جب اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا گیا تو وہ تیزی سے وائرل ہوگیا۔ ویڈیو پولیس کی نظروں میں آتے ہی انہوں نے فوری طور پر اس نوجوان کو ٹریک کرکے گرفتار کر لیا۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے اسٹنٹس پر تمہیں تعریف نہیں بلکہ جرمانہ ملے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی حرکتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button