جرائم و حادثات

بچوں کے معمولی جھگڑے نے ایک باپ کی جان لے لی — حیدراباد کے مضافاتی علاقہ گھٹکیسر میں افسوسناک واقعہ

بچوں کے معمولی جھگڑے نے ایک باپ کی جان لے لی — میڈچل میں افسوسناک واقعہ

 

حدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڑچل ضلع کے گھٹکیسر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع آوشاپور گاؤں میں بچوں کے معمولی جھگڑے نے ایک گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل دیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سید علی اور سید امیر نامی دو افراد کے بچے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے آپس میں جھگڑ پڑے۔ اس پر سید علی نے دونوں بچوں کو ڈانٹ کر سمجھانے کی کوشش کی۔ تاہم سید امیر کو یہ بات ناگوار گزری اور اس نے علی سے کہا کہ "میرے بچوں کو کیوں ٹوکتے ہو؟” بات بڑھتے بڑھتے دونوں کے درمیان شدید بحث و تکرار اور جھگڑا ہوگیا۔ اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

 

جھگڑے کے دوران سید امیر کو اچانک سینے میں تکلیف اور الٹی کی شکایت ہوئی، جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 

اطلاع ملتے ہی گھٹکیسر پولیس موقع پر پہنچی، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا اور واقعہ کی تفصیلی تحقیقات شروع کردی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ کے بعد  سید علی نے  پولیس کے سامنے خودسپرد ہوگیا

 

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہوگی۔ اس واقعہ سے علاقہ میں افسوس اور سنسنی پھیل گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button