جرائم و حادثات

دن دھاڑے سرعام ماں اور بیٹے کا قتل – تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں واردات

سنگاریڈی، 13 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے بونتا پلی گاؤں  میں جمعرات کی صبح ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں سرعام دن دھاڑے ماں اور بیٹے کا قتل کر دیا گیا مقتول کی شناخت ، سروجادیوی (50)، اور ان کا بیٹا انیل (30) ہوئی ہے ، جنہیں سڑک پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماں بیٹا موٹر سائیکل پر کام کے لیے روانہ ہو رہے تھے، ایک نامعلوم شخص کار میں ان کے قریب آیا اور ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

علاقے کے مکینوں کے مطابق، سروجادیوی اور ان کے بیٹے کا تعلق اتر پردیش سے ہے اور وہ حال ہی میں بونتھا پلی گاؤں کی ویربھدر نگر کالونی میں آباد ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق، سروجادیوی کے خاندان اور گاؤں کے ایک اور خاندان جو بہار سے بتایا گیا ہے کے درمیان پچھلے چھ ماہ سے ایک تنازع چل رہا تھا، جو ایک دو سالہ بچے کی موت کے بعد پیدا ہوا تھا۔ شبہ ہے کہ یہی پرانی دشمنی ان کی موت کا سبب بنی۔

 

پولیس کی ٹیم، جس میں سی آئی سدھیر کمار اور ایس آئی مہیشور ریڈی شامل ہیں، نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جس پر اس دوہرے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے، اور پولیس قتل کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

اس دوہرے قتل کے بعد علاقے میں سنسنی پیدا ہوگئی اور گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button