جرائم و حادثات
بیٹی کو کمر سے باندھ کر ماں نے کنویں میں چھلانگ لگا دی، ماں بیٹی ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے دندے پلی منڈل کے لنگاپور گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنی 6 سالہ بیٹی اکشیتا کو کمر سے باندھ کر زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ حادثے میں ماں اور بیٹی دونوں کی موت ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ رجیتا کے شوہر سے اختلافات چل رہے تھے اور وہ کچھ عرصے سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ واقعہ کے وقت اس کے والدین کام پر گئے ہوئے تھے
۔ رجیتا نے اپنے بیٹے کو گھر میں سلایا اور بیٹی کو ساتھ لے کر کنویں کے پاس گئی، جہاں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
مقامی افراد نے کنویں میں ماں بیٹی کی نعشیں تیرتی ہوئی دیکھ کر خاندان کے افراد کو اطلاع دی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔




