جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی رات وٹے پلی میں الماس ہوٹل کے قریب ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔
رات دیر گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق محبوب نامی شخص پر حملہ آوروں نے تیز دھار خنجروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے اور ان کی موت ہو گئی۔
مقتول رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کیا کرتے تھے اور یہ واردات کل رات ان کے گھر کے قریب ہی پیش آئی، مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی
اطلاع ملتے پولیس کے اعلی دوران مقام واقع پر پہنچ گئے اور اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔



