جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک ماں نے اپنے جڑواں بچوں کا قتل کرنے کے بعد خود بھی کرلی خودکشی

حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ماں نے اپنے دو جڑواں بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور خود بھی جان دے دی۔ یہ افسوسناک واقعہ بالا نگر پولیس اسٹیشن کی حدود کے پدما نگر علاقے میں پیش آیا۔

 

بتایا گیا کہ سائی لکشمی نامی خاتون نے اپنے دو سالہ جڑواں بچوں کا گلا دباکر قتل کیا اور بعد میں عمارت کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سائی لکشمی کا تعلق ضلع ایلور کے نوجی ویڈو سے تھا۔

 

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوہر انیل کمار سے گھریلو جھگڑوں کے باعث یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button