عادل آباد میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو دھوکہ دینے والا گرفتار

عادل آباد۔ 9/جون (اردو لیکس)عادل آباد میں ایک شخص جو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے لیتا تھا، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ لوگ بلا خوف پولیس کے پاس جا کر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سی آئی بی سنیل کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم پوتیپلی پرشانت، ولد رمیش، سری رام کالونی کے رہائشی نے جینتھ علاقے کے لوگوں سے ڈِ آر ڈی او میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپیوں کا چونا لگایا۔ ایک شخص نے پُلی کرشنا چاری کے ذریعے دو لاکھ روپے کا معاہدہ کیا تھا، جس میں سے ملزم نے ایک لاکھ روپے وصول کیے اور پھر فرار ہو گیا۔
پولیس نے فروری میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 58/25 درج کیا تھا اور تفتیش مکمل کرکے عدالت میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔
عادل آباد پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ اگر اور بھی لوگ اس ملزم سے دھوکہ کھا چکے ہیں تو وہ جلد از جلد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن یا ضلع پولیس سے رابطہ کریں۔ پولیس ہر وقت عوام کی مدد کے لئے تیار ہے۔