جرائم و حادثات

صرف 22 روپے کیلئے قتل۔تلنگانہ کے ضلع میدک میں واردات۔ ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ عام طور پر ناجائز تعلقات ،پرانی مخاصمت بھاری لین دین یا پھر ٹھوس وجہ سے برہمی کے عالم میں قتل کی وارداتیں پیش آتی ہیں لیکن ریاست تلنگانہ کے میدک ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

 

سنکرانتی تہوار کے دن چیگونٹہ منڈل کے علاقے اننت ساگر میں محمد سراج (30سال) نامی شخص کا صرف 22 روپے کے لئے قتل کردیا گیا۔ محمد سراج اتر پردیش سے تعلق رکھتا تھا اور اسی ریاست سے تعلق رکھنے والے مہیش کمار ورما کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتا تھا۔

 

شراب پیتے وقت مہیش نے 22 روپے طلب کئے جو مقتول نے اس سے لئے تھے اس مسئلہ پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور نشے کی حالت میں مہیش نے سراج کا سر درخت سے زور سے ٹکرایا پھر پتھر سے سر پر مار کر اسے قتل کر دیا۔پولیس کی تفتیش میں مہیش نے اس قتل کا اعتراف کر لیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button