انٹر نیشنل

مملکت میں تین ماہ میں 50 ہزار سے زیادہ سعودی اور غیر ملکی ملازمتوں سے مستعفی

ریاض ۔ کے ای واصف

قارئین اب تک ملک میں بے روزگاری کی شرح کے اعداد و شمار پڑھا کرتے تھے لیکن اب ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کے استعفے دینے کی خبریں آرہی ہیں۔بتایا گیا کہ سعودی عرب کے مختلف اداروں سے رواں برس 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 50826 ملازمین اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔اسی عرصے کے دوران سوشل سیکیورٹی سے 36 فیصد ملازمین نے اپنی رکنیت خارج کرائی جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 33 تھی۔

 

 

الاقتصادیہ اخبار کے مطابق مستعفی ہونے والے ملازمین میں زیادہ تعداد مردوں کی رہی جن کی مجموعی تعداد 28293 تھی۔ ان کا تناسب 55.6 فیصد رہا۔مستعفی ہونے والی خواتین ملازمین کی تعداد 22535 تھی جو مردوں سے کم تھی۔

 

 

مستعفی ہونے والے سعودی ملازمین کی تعداد 50042 تھی جن میں 27792 مرد اور 22250 خواتین تھی۔ اسی عرصے میں 784 غیرملکی ملازمین نے اپنی ملازمتوں سے استعفی دیا جس کا تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.5 فیصد رہا۔
سوشل سیکیورٹی انشورنس کے ڈیجیٹل پورٹل میں 137 ہزار افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button