جرائم و حادثات

نظام آباد سڑک حادثہ ۔ جاں بحق حیدرآبادی خاندان کی شناخت

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔یہ حادثہ ضلع کے کوتہ پلی گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے مہاراشٹرا کی سمت جانے والی تیز رفتارکار کا ٹائر پھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں کار ڈیوائیڈڑسے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔حادثہ کے وقت کار میں سات افرادسوار تھے۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔بقیہ تین زخمیوں کو علاج کے لئے آرمور کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے بتایاگیا ہے جن کی شناخت منہاج بیگم ان کے فرزند راحیل احمد 6 سالہ، دختر فیلازا 2 سالہ اور سید سمیع متوطن مہاراشٹرا کے طور پر کی گئی ہے،  زخمیوں میں سید عادل 5 سالہ، سیدہ سعدیہ 19 سالہ سید عمر 36 سالہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button