جرائم و حادثات

ٹرینی آئی پی ایس کے جنسی ہراسانی کے معاملے میں نیا موڑ۔ متاثرہ سے تعلقات کا دعویٰ

حیدرآباد ۔ جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے ٹرینی آئی پی ایس اودے کرشنا ریڈی کے معاملے میں چونکا‌دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

 

ان کی جانب سے اقدام خودکشی سے قبل لکھا گیا ایک مکتوب منظر عام پر آیا ہے جس میں انھوں نے متاثرہ خاتون ٹرینی آئی پی ایس کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنی بیاچ میٹ کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھے اور خاتون کی شادی کے بعد بھی انہوں نے یہ رشتہ برقرار رکھا۔

 

اودے کرشنا ریڈی نے نوٹ میں لکھا کہ وہ خاتون ٹرینی آئی پی ایس خود ان کے کمرے میں آئی تھیں اور ان کے پاس اس کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ اودے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ تمام باتیں خاتون کے شوہر کو بھی بتائی تھیں اور یہ سارے شواہد ان کے موبائل میں موجود ہیں۔

 

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اکیڈمی کی انکوائری میں ٹرینی آئی پی ایس اودے کرشنا ریڈی پر عائد الزامات کے بعد انھیں عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

اودے کرن کا اقدام خودکشی سے قبل لکھا گیا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

 

متعلقہ خبریں

Back to top button