نیشنل

کاکروچ جنتا پارٹی کے قائدین کی مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات – حکومت کے سامنے تین مطالبات، شرط نہ مانی تو احتجاج ختم نہیں ہوگا

کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے دی گئی ’چلو پارلیمنٹ‘ کی کال کے بعد پیر کو پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان پارٹی کے دو نمائندوں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

 

پولیس نے پہلے ہی پارلیمنٹ مارچ کی اجازت نہ ہونے کی بات واضح کردی تھی اور مظاہرین کو روک دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کئے جانے کے بعد پارٹی کے نمائندوں نے جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں نے وزیر کے سامنے تین اہم مطالبات رکھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد ہی احتجاج ختم کیا جائے گا۔ پارٹی کا پہلا مطالبہ ہے کہ ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو بغیر کسی پابندی کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

 

دوسرا مطالبہ ہے کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ تیسرا مطالبہ ہے کہ نیٹ سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔

 

پارٹی قایدین نے اپنے تینوں مطالبات تحریری طور پر درج کرتے ہوئے جے پی نڈا کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔ جے پی نڈا نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ مظاہرین حکومت سے بات چیت کے لئے تیار تھے، جس کے بعد صبح 11:50 بجے تک بات چیت ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ابتدائی طور پر بالمشافہ گفتگو کی۔ نڈا کے مطابق شام تقریباً 4 بجے پارٹی نمائندوں نے انہیں تحریری درخواست بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button