جرائم و حادثات

نظام آباد کے پرکٹ میں جوا کے اڈے پر پولیس کا دھاوا، بی جے پی بھینسہ بلدیہ چیئرمین ؛ کانگریس قایدین سمیت 6گرفتار

عادل آباد۔ 14/ اپریل(اردو لیکس)نظام آباد پولیس کمشنر شری پی سائی چیتنیا آئی پی ایس کی ہدایت پر سی سی ایس اے سی پی مستان علی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے آرمور پولیس اسٹیشن حدود کے پرکٹ علاقے میں واقع تروملا گارڈن فنکشن ہال پر چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان تین پتی (تاش) کھیل رہے تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 1,17,940 روپے نقد، تین کاریں اور چھ موبائل فون ضبط کئے ہیں۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے آرمور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

گرفتار افراد میں بھینسہ بلدیہ کے بی جے پی چیئرمین تمولا دتاتری، بھینسہ زرعی مارکیٹ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین و کانگریس رہنما سید آصف، اور آرمور بلدیہ کے کانگریس کونسلر روی گوڑ کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

 

مقامی حلقوں میں اس واقعے پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے اس طرح کے عمل سے نہ صرف عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے بلکہ عہدے کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں عوام کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button